مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ میں پہنچیں گے۔ وزیراعظم مولانا رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جب کہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
پاکستانی وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اورترک صدرطیب اردوغان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اورعشائیہ بھی دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ